سری نگر،15 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے جمعرات کو لیتہ پورہ پلوامہ میں سی آرپی ایف کے قافلہ پر ہوئے خود کش دھماکے کے تناظر میں جمعہ کے روز جموں میں پیش آئے ہجومی تشدد کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جموں اور دیگر ریاستوں میں قیام پذیر کشمیریوں کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ لیتہ پورہ پلوامہ کے خود کش دھماکے جس میں 49 سی آرپی ایف اہلکار ہلاک ہوئے ، میں نہ ہی کشمیریوں کا ہاتھ ہے اور نہ ہی مسلمانوں کا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ بے قصور لوگوں پر کشمیری یا مسلمان ہونے کی بنیادوں پر حملہ کر نا کسی بھی صورت میں ان شہادتوں کی تعظیم کرنے کے مترادف نہیں ہے۔